Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صنعت کا دورہ کینڈا، اسمارٹ صنعتی شہر کے قیام کا منصوبہ

وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے اپنے دورہ کینڈا میں کینڈین وزراء سے ملاقاتیں کی۔ مملکت میں اسمارٹ انڈسٹریل سٹی کے قیام کے لیے کینڈین ماہرین کے تجربے سے استفادہ کرنےاور دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق وزیر صنعت نے دونوں ممالک کے مابین صنعتی اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی ۔
سعودی وزیر صنعت بندر الخریف نے  کینڈین وزیر انڈسٹریل سائنسز فراسوا فلیپ سے خصوصی ملاقات کی جس میں مملکت میں صنعتی شعبے کو ترقی دینے کےلیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر ڈیجیٹل صنعت کے حوالے سے باہمی تعاون کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد سعودی عرب میں صنعتی شعبے کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
وزیر صنعت نے کینڈین وزیر  ترقی احمد حسین سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تیل کے ماسو تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے کے امور زیر بحث آئے۔

شیئر: