الہدا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
’جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے باعث روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کرنا پڑا‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ طائف کی الہدا روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث اور مسافروں کی سلامتی کے لیے الہدا روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب موسلادھار بارش رہی ہے جس کے باعث روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کرنا پڑا‘۔
’الہدا روڈ کھولنے سے پہلے اچھی طرح سے معائنہ کرکے اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد روڈ کھولی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ الہدا روڈ میں بارش کے وقت لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے جبکہ گاڑیوں کے پھلسنے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔