Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ منامہ پہنچ گئے، بحرینی ولی عہد نے استقبال کیا

’دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بحرین پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دار الحکومت منامہ کے ایوان شاہی میں بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے استقبال کیا ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے بحرینی قیادت کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے نیک جذبات پہنچائے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔

شیئر: