امارات میں نومبر کے لیے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ
جمعرات 31 اکتوبر 2024 18:01
نومبر کے لیے ڈیزل کے نرخوں میں 7 فلس اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں کی نگرانی کرانے والی کمیٹی نے نومبر 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 9 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 فلس فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول سپر 98 کی فی لٹر قیمت اکتوبر میں 2.66 درھم تھی اب نومبر میں 2.74 درھم میں دستیاب ہوگا۔
پٹرول سپیشل 95 کی فی لٹر قیمت نومبر میں 2.63 درھم ہوگئی ہے جبکہ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.54 درھم تھی۔
ای پلس 91 پٹرول کی قیمت نومبر میں 2.55 درھم ہوگی اس کی اکتوبر میں قیمت 2.47 درھم فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نومبر کے لیے قیمت2.67 درھم فی لٹر کردی گئی اکتوبر میں اس کے نرخ 2.60 درھم تھے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں