Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سرحدی محافظوں نے 3 افراد کو بچالیا

میری ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جازان کے علاقے میں محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک شہری اور اس کی دو بیٹیوں کو سمندر میں غیر مخصوص علاقوں میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچالیا۔ ریسکیو ٹیموں نے انہیں ضروری امداد فراہم کی۔
عکاظ اخبار کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈ گارڈز نے سیاحوں اور پکنک کے لیے آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے حد درجہ احتیاط برتیں اور مخصوص حصوں میں ہی تیراکی کریں اس کے علاوہ میری ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
ڈائریکٹوریٹ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہنگامی امداد کے لئے مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے علاقوں میں 911 اور مملکت کے دیگر شہروں میں 994 پر رابطہ کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: