Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام، 4 لاکھ 80 ہزار کیپٹاگون ضبط

سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا کر چار لاکھ 80  ہزار نشہ آور گولیاں (کیپٹاگون) برآمد کرلیں۔
الاخباریہ کے مطابق کنگ فہد کاز وے کراسنگ پر ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا، گاڑی کے ٹائر میں دو لاکھ نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں جو برآمد کر لی گئیں۔
ضبا پورٹ پر دو لاکھ 80 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، جنہیں مشینوں کے کنسائنمنٹ میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
یہ مشینیں پورٹ سے آنے والے ٹرکوں میں سے ایک پر لدی ہوئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کنسائمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیئر: