ورزش اور واک کرنے والے مرد، خواتین سے زیادہ
’23.2 فیصد مرد ورزش اور واک کرتے ہیں جبکہ خواتین کی شرح 14 فیصد ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہفتہ وار 150 منٹ کے لیے ورزش اور واک کرنے والے مردوں کی شرح خواتین سے زیادہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے رہائشیوں میں سے 23.2 فیصد مرد ورزش اور واک کرتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں خواتین کی شرح 14 فیصد ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ورزش اور واک کرنے والے سعودیوں کی شرح 54.1 فیصد جبکہ غیر ملکیوں کی شرح 62.5 فیصد ہے‘۔
’اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ’30 سال سے 39 سال کی عمر کے افراد ورزش اورواک کرتے ہیں، ان کی شرح 62.6فیصد ہے‘۔
’ 12.2 فیصد افراد کی عمر 80 سال اور اس سے اوپر ہے جبکہ 17 سال تک کے عمر کے افراد کی تعداد 18.7 فیصد ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اعداد وشمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جسمانی سرگرمی اور کھیل کود کرنے والے غیر ملکی بچوں کی تعداد سعودی بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہے‘۔