Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القنفذہ ملک کا گرم ترین جبکہ القریات سرد ترین شہر

’ملک کا سرد ترین شہر القریات ہے جہاں صرف 3 ڈگری ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو القنفذہ ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جبکہ ملک کا سرد ترین شہر القریات ہے جہاں صرف 3 ڈگری ہے‘۔
’دیگر گرم ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ہے جہاں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ ہے‘۔
’اسی طرح جازان تیسرے نمبر پر ہے جہاں 32 سینٹی گریڈ ہے جبکہ جدہ چوتھے نمبر پر ہے جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے‘۔
’دوسری طرف سرد ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر طریف ہے جہاں 5 ڈگری ہے‘۔
’اسی طرح عرعر میں 6 ڈگری، سکاکا اور السودہ میں 7 ڈگری ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شہروں میں رات کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا جبکہ دن کے وقت گرمی محسوس کی جائے گی‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’آج جازان، عسیر اور الباحہ میں دن کے بیشتر أوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں دھند رہے گی‘۔

شیئر: