Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش، مصری طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر دوستوں کو گرفتار کرلیا۔( فائل فوٹو: العربیہ)
مصرمیں دوستوں کا مذاق سنگین جرم بن گیا۔ سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے کی کوشش میں 17 سالہ طلب علم ’کریم‘ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
العربیہ نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ مصر کی الجیزہ کمشنری میں تین دوست سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے کے لیے ایک غیرآباد و متروکہ سٹور میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھی کریم کو ایک کرسی سے باندھ دیا تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ وہ رسی کی قید سے خود کو کس طرح آزاد کراتا ہے۔
دوستوں نے تین گھنٹے تک ’کریم‘ کو کرسی سے باندھے رکھا اس دوران وہ رسی کو کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ اسی کوشش میں کرسی عقب میں گری جہاں کچرا پڑا ہوا تھا جس میں موجود ایک نوکیلی لکڑی اس کے سر کے عقبی حصہ میں گھس گئی اور وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا۔
دونوں دوستوں نے جب یہ دیکھا تو وہ اس کی جانب دوڑے اور کرسی کو سیدھا کیا۔ لڑکوں نے مدد کے لیے اہل محلہ کو بلایا جنہوں نے کریم کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو جان کی بازی ہارچکا ہے۔
اہل محلہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کوا پنی تحویل میں لے کر دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: