Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مخصوص افراد کی تعداد 13 لاکھ، مجموعی آبادی کا 5.9 فیصد

مخصوص افراد میں 57 فیصد مرد جبکہ 43 فیصد صنف نازک ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مخصوص افراد کے نگران ادارے کے ڈائریکٹر برائے منصوبہ بندی ترکی حلبی کا کہنا ہےکہ ’مملکت میں مخصوص افراد کی تعداد 13 لاکھ ہے جومجموعی آبادی کا 5.9 فیصد ہے۔‘
عکاظ کے مطابق ریاض میں مخصوص افراد کے عالمی دن کے موقع پر حقوق انسانی کونسل کی جانب سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ’ سال 2022 میں ہونے والے سروے کے اعداد وشمار کے مطابق مخصوص افراد میں 57 فیصد مرد جبکہ 43 فیصد صنف نازک ہیں۔‘
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کی نگران ڈاکٹر ہلا التویجری کا کہنا تھا’ کونسل کی جانب سے مخصوص افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
وزارت صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر فیصل الدھمشی نے کہا’ وزارت کی جانب سے بھی مخصوص افراد کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے اس مد میں ان کےلیے رہنما گائیڈز اور ڈیجیٹل سروسز کا بھی انتظام ہے۔‘
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ڈائریکٹر جنرل برائے نگہداشتِ مخصوص افراد نے اپنے خطاب میں بتایا’ مقامی مارکیٹ میں بھی مخصوص افراد کی ملازمتوں کے لیے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔‘
‘مخصوص افراد کی ٹریننگ کا بھی انتظام کیا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کے فعال رکن بن سکیں۔ مقامی مارکیٹ کی طلب کے مطابق 2009 افراد کو عملی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔‘

شیئر: