Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الملیونیرکچن‘ جہاں مخصوص افراد کو ٹریننگ دی جاتی ہے

شیف کی تربیت حاصل کرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں(فوٹو، سبق )
قصیم ریجن میں سعودی شیف فہد العنزی نے مخصوص لوگوں کو کھانا پکانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ’الملیونیر کچن‘ کے بانی العنزی کا کہنا ہے کہ ’مملکت انواع اقسام کے پکانوں کے لیے مشہورہے اورہم اپنی ثقافت کو جدید انداز میں متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق قصیم ریجن میں سعودی نوجوان نے ایک ایسا کچن قائم کیا ہے جہاں مخصوص افراد کو پکوان تیار کرنے اورانہیں خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
 الملیونیرکچن کے نام سے قائم پکوان سازی کے ادارے سے اب تک 100 سے زائد  افراد جن میں مخصوص لوگ بھی شامل ہیں کو پکوان سازی کی تربیت دی جاچکی ہے۔
جن مخصوص افراد کو پکوان سازی کے فن کی تربیت فراہم کی گئی ان میں بینائی کے مرض کے علاوہ ذہنی اورجسمانی معذوری کا شکار افراد بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو شیف کی اعلی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
شیف کی تربیت حاصل کرنے والوں میں نہ صرف سعودی شہری بلکہ غیرملکی بھی شامل ہیں جنہوں نے شیف العنزی سے ٹریننگ لی اورعملی زندگی میں اپنا مقام حاصل کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہیں۔

مملکت کے پکوان انفرادیت کی وجہ سے غیرمعمولی طورپرمقبول ہیں(فوٹو، سبق)

اس حوالے سے العنزی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے پکوان اپنی انفرادیت کی وجہ سے غیرمعمولی طورپرمقبول ہیں ہم انہیں عالمی سطح پرمتعارف کرانے کےلیے کوشاں ہیں۔

شیئر: