سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے کیمل کلب کے تعاون سے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول 2024 موقع پرخصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ریاض میں جاری کنگ عبدالعزیزکیمل فیسٹول کے نویں ایڈیشن میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح خصوصی طورپرشرکت کر رہے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹو, کے نویں ایڈیشن کا عنوان ’ تعلق رکھنے والو کا فخر‘ رکھا گیا ہے۔
کیمل فیسٹول سعودی وژن 2030 کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ثقافتی سیاحت کو فروغ دینا اور سعودی ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔