مراکش نے 2024 میں سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے مصر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ سیاحتی شعبے کی آمدنی کے حوالے سے مصر سرفہرست رہا۔
سبق ویب کے مطابق مراکش میں گزشتہ سال 17.4 ملین سے زیادہ دنیا بھر کے سیاح پہنچے۔ مصر جانے والے سیاحوں کی تعداد 15.7 ملین رہی۔
سیاحتی آمدنی کے حوالے سے مصر سرفہرست رہا جس نے پہلی مرتبہ سیاحت سے 15 ارب امریکی ڈالر حاصل کیے جبکہ مراکش کی سیاحتی آمدنی 11 ارب ڈالر کے قریب رہی۔
مزید پڑھیں
-
موسم سرما کی تعطیلات میں سعودی شہری کہاں جائیں گے ؟Node ID: 811571
-
سعودی اور خلیجی سیاح مصر میں یومیہ کتنی رقم خرچ کرتے ہیں؟Node ID: 879577
ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن اور مصری کابینہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مراکش جانے والے سعودیوں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی جبکہ مصر جانے والے سعودیوں کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تھی جو بیس گنا سے بھی زیادہ ہے۔ 2024 میں مصر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ایک تاریخی ریکارڈ بھی رہا۔
مراکش کی وزیر سیاحت فاطمہ الزھرا نے کہا کہ ’یہ اعدادوشمار مراکش کو 15 سرفہرست عالمی سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کے ہدف کی جانب پہلا قدم ہیں‘۔
ہ ’ٹاپ 15 میں آنے کے لیے مراکش کو جاپان کو پیچھے چھوڑنا ہوگا جس نے 2023 میں 25 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیر مقدم کیا‘۔
مراکش میں نہ صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ سیاحت سے ہونے والی آمدنی بھی 2024 میں نئی بلند ترین سطح 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2023 میں یہ 10.5 ارب ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں
-
41 فیصد سعودی سیاح 5 سٹار ہوٹل بک کرتے ہیںNode ID: 877982
-
مصر میں سعودی سیاحوں نے 1.5 ارب ڈالر خرچ کیےNode ID: 883793
مراکش 21 دسمبر 2025 سے 18 جنوری 2026 تک افریقہ کپ آف نیشز کی میزبانی کرے گا۔ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس سے دنیا بھر کے فٹبال شائقین اس ملک کی جانب راغب ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش کی فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ اس وقت سیمی فائنل میں پہنچنے والی براعظم کی پہلی ٹیم بن گئی تھی جس سے اس مرتبہ اس کی ڈومیسٹک سیاحت کو بھی بہت فروغ ملنے کا امکان ہے۔
مراکش 2030 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سپین اور پرتگال کے ساتھ مشترکہ طور پر تیاری کررہا ہے۔ اسے توقع ہے وہ 26 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کرے گا جو موجودہ تعداد سے تقریبا 50 فیصد زیادہ ہے۔
مصر کا مقصد سالانہ بنیاد پر سیاحوں کی تعداد میں 5 فیصد کا اضافی کرنا ہے اس نے 2023 میں 14.9 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کہا تھا جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر15.7 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ مصر سالانہ 30 ملین سیاحوں کی آمد اور وہ آئندہ تین سال میں سیاحوں کی تعداد کو دگنا کرنے کا خواہاں ہے۔