Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کی طرف سے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست

’وزارت حج و عمرہ کو درخواست کی ہے کہ ہمارے کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
ملائیشیا نے سعودی عرب سے حج کوٹے میں اضافے کر درخواست روانہ کردی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائشیا سے ہر سال 31600 عازمین ارض مقدس آتے ہیں۔
ملائیشیا کے دینی أمور کے محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی وزارت حج و عمرہ کو درخواست کی ہے کہ ہمارے کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کیا جائے‘۔
ملائیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ ’کوٹے میں اضافے پر ہمارے عازمین تمام ضوابط کی پابندی کریں گے‘۔
ملائیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ ’ملائیشیا کے عازمین جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کریں گے‘۔

 

شیئر: