Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’اربعین جھیل‘ کے ترقیاتی منصوبے کا دوسرا مرحلہ، واکنگ برج بھی بنے گا

منصوبے کے تحت علاقے کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا (فوٹو :ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت کے تحت ’جدہ تاریخی پروگرام‘ نے قدیم علاقے کی ’اربعین جھیل‘ کے ترقیاتی کام  کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ علاقے کی توسیع کے دوران سمندری جھیل کا بڑا حصہ خراب ہو گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ثقافت کا منصوبہ ہے کہ اس تاریخی علاقے کو عہدِ رفتہ سے جوڑا جائے جب یہاں عازمین حج و عمرہ زائرین کے جہاز لنگرانداز ہوا کرتے تھے اور قافلے اونٹوں پر مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی جانب روانہ ہوتے تھے۔
منصوبے کے تحت علاقے کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا تاکہ عہدِ رفتہ سے سلسلہ جوڑا جاسکے۔
ترقیاتی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سمندری جھیل کے پانی کو صاف کرنا اور اطراف کے علاقے کو مثالی تفریحی گاہ بنانا ہے تاکہ زائرین و سیاح یہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ترقیاتی کاموں میں جھیل کے زیریں علاقے میں کھدائی کی جائے گی تاکہ رکے ہوئے پانی کو سمندر سے جوڑا جاسکے۔
علاوہ ازیں 972 میٹرطویل گزرگاہ بنائی جائے گی جو وہاں آنے والوں کے لیے تفریح کا بہترین تجربہ ہو گا۔ کشتی رانی کے لیے خوبصورت ڈیک بھی تعمیر کیا جائے گا۔
حالیہ جاری منصوبے کے تحت جھیل پر 4.4 کلو میٹر واکنگ بریج تعمیر کیا جارہا ہے جس پر سائیکلنک کا ٹریک بھی الگ سے بنایا جائے گا۔  

 

شیئر: