Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور جدہ میں گرد و غبار، درجہ حرارت 34 ڈگری

’گرد وغبار کا طوفان کے باعث کے باعث حد نگاہ متاثر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں آج اتوار کو صبح سے گرد وغبار کا طوفان ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور جدہ ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری تک ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’دیگر گرم شہروں میں جازان ہے جہاں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہے جبکہ مدینہ منورہ میں دن  کے وقت 23 ڈگری ہے‘۔
’دوسری طرف سرد ترین شہروں میں تبوک سرفہرست ہے جہاں درجہ حرارت 20 ڈگری ہے جبکہ عرعر اور بریدہ میں 16 اور17 ڈگری ہے‘۔

شیئر: