Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں جرمنی کے صدر کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جرمن صدر قصر یمامہ پہنچے تو باضابطہ خیرمقدمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے جرمن صدر کا خیرمقدم کیا اور مملکت میں ان کے خوشگوار قیام کی خواہش ظاہر کی۔
جرمن صدر نے سعودی ولی عہد کی میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔


سعودی عرب اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ اس کی سپورٹ اور اس میں اضافے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین اتوار کی رات سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
 کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: