Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معذور اور معمر زائرین کے لیے کیا سہولتیں ہیں؟

نماز کے لیے مختلف مقامات پر مصلے مخصوص کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین نے معذور اور معمر زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں نماز کے لیے مختلف مقامات پر مصلے مخصوص کیے ہیں
ان تمام مقامات پر آب زم زم اور قرآن کریم کے نسخوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام کے گیٹ نمبر91 اور گیٹ نمبر 68 کے علاوہ مسجد الحرام کے جنوبی جانب ’اجیاد پل‘، مغربی سمت ’الشبیکہ‘ اور تیسری سعودی توسیع کے گیٹ نمبر123 پر دوجبکہ مشرقی صحنوں کی جانب ایک مصلہ مخصوص کیا گیا ہے جہاں ویل چیئر لے جانے کی سہولت بھی ہے۔
خواتین کے لیے گیٹ نمبر88 اور 65 جبکہ صحن مطاف کی جانب مصلی نمبر15 اور جنوبی سمت میں ’اجیاد بریج‘ کے علاوہ مشرقی صحن میں بھی مصلے مخصوص کیے گئے ہیں۔
ان مقامات پر ویل چیئر لے جانے کے لیے ڈھلوان راستے بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ویل چیئر کےراستوں کی نشاندہی کے لیے رہنما بورڈز بھی نصب ہیں تاکہ راہداریوں کے تعین میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

 

شیئر: