متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ماہ شوال کے چاند کے حساب سے کیا جائے گا۔ سالِ رواں عید الفطر کی چار یا پانچ تعطیلات ہو سکتی ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق شوال کا چاند سنیچر 29 مارچ کو دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کی تعطلات کے بارے میں سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے نجی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کب شروع ہوں گی؟Node ID: 887017
سرکاری سطح پر تعطیلات کے حوالے سے جاری کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تین دن کی تعطیلات یکم شوال سے 3 شوال تک ہوتی ہیں۔
رمضان کے 30 دن پورے ہونے کی صورت میں 30 ویں روزے کو سرکاری طورپر تعطیل ہو گی جو عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ شامل کردی جائے گی۔
عید الفطر کا چاند 29 رمضان کو دکھائی دینے کی صورت میں اتوار 30 مارچ عید الفطر کا پہلا دن ہو گا اس طرح تعطیلات چار روزہ یعنی سنیچر سے منگل تک ہوں گی۔
رمضان کا مہینہ 30 دن پورا ہونے کی صورت میں یکم شوال عید الفطر اتوار 31 مارچ کو ہوگی۔ اس حساب سے تعطیلات پانچ دن یعنی سنیچر سے بدھ تک ہوں گی۔
علاوہ ازیں مصری فلکیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 مارچ کو قاھرہ وقت کے مطابق دوپہر کے ایک بجے پیدا ہو گا جو غروب آفتاب کے بعد متعدد عرب میں دیکھا جاسکے گا اس اعتبار سے عید الفطر اتوار 30 مارچ کو متوقع ہے۔