Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی تعمیر نو، شہزادہ فیصل بن فرحان کی عرب وزرا اور امریکی ایلچی کے ساتھ اجلاس میں شرکت

اجلاس میں امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قطر کا دورہ کیا اور دوحہ میں فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ  محمد بن عبدالرحمن بن جاسم، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی، امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ خلیفہ شاہین المرر بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں فلسطین لبریشن آرگنائزیشنن کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسن الشیخ اور امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔
اجلاس میں قاہرہ میں عرب سربراہ کانفرنس میں منظور کیے جانے والے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ  کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے مصری منصبوبے کی توثیق کی جس سے فلسطینوں کو علاقے  سے بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے گا۔
عرب وزرائے خارجہ نے بدھ کو کہا کہ ’وہ غزہ کی تعمیر نو کے مصری منصوبے پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے جو  ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کا متبادل ہے۔‘
دوحہ میں وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق’ غزہ میں تعمیر نو کی کوششوں کی بنیاد کے طور پر امریکہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ اس منصوبے پر مشاورت اور کو آرڈینشن جاری رہے گی۔‘

 

شیئر: