Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ کی زیر صدارت ریجنل حج کمیٹی کا اجلاس

گورنر نے حج سیزن کے لیے پیشگی آپریشنل پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے حج و زیارت کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں متعدد سرکاری اداروں کے اعلی عہدیداران بھی شریک تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مدینہ منورہ جو ریجنل حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں اجلاس کے آغاز میں رمضان المبارک کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی جس میں مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر زائرین کی سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے مثالی خدمات پیش کیں۔
گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیشگی آپریشنل پلان کے بارے میں شرکاء سے تبادلہ خیال کیا جس میں اللہ کے مہمانوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے اور ان کے لیے ہر ممکن سہولتوں کو مہیا کرنے پر زور دیا گیا۔

گورنر نے رمضان المبارک کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی۔ (فوٹو ایس پی اے)

اجلاس میں کمیٹی نے رمضان سیزن کے حوالے سے پیش کی گئی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انتظامیہ کے کامیاب منصوبے کے تحت  مسجد نبوی الشریف میں 30 ملین زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی علاوہ ازیں مسجد نبوی الشریف میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے زائرین کو مختلف علاقوں سے بس سروس کی فراہمی اور شہر میں ٹریفک کے انتظامی منصوبے پر کامیابی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا جس کے باعث 17 لاکھ افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کی گئی۔
اجلاس میں رواں برس حج سیزن کی ابتدائی تیاریوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک منصوبہ، دیگر امور  اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی دیگر خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

 

شیئر: