پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن جاری ہے جس میں سیزن کا تیسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان 12 اپریل کو کھیلا گیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے اس حالیہ میچ میں ڈیویڈ وارنر کی کپتانی میں کراچی کنگز نے 19.2 اوورز میں 235 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
اس میچ میں انگلش کرکٹر جیمز ونس نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ وننگ سینچری سکور کی اور انہیں ’قابل اعتماد پلیئر آف دی میچ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
جہاں جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ پر انہیں سراہا گیا وہیں کراچی کنگز ٹیم انتظامیہ حال ہی میں تنقید کی زد میں آچکی ہے اور اس کی وجہ یہ بنی کہ جیمز ونس کو جو ایوارڈ دیا گیا اس میں ایک ہیرئ ڈرائیر کا تحفہ شامل تھا۔
حال ہی میں کراچی کنگز نے اپنے سوشل میڈیا پر ڈریسنگ روم میں ہونے والی اس جشن کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ جیمز ونس کو ہیئر ڈرائیر تحفے میں دیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں۔
ماجد مجید نے اپنے پوسٹ میں اداکر فہد مصطفیٰ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ بھائی آپ ہی آجاتے کم از کم‘۔ فہد مصطفی نجہ ٹی وی پر جیتو پاکستان گیم شو ہوسٹ کرتے ہیں جس میں وہ عوام میں انعامات تقسیم کرتے کرتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا ’اب وہ اگلے میچ میں کبھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘
تشار گپتا نے لکھا ’اچھا انتخاب ہے، بارش ہوگئی تو میچ کے دوران پچ سکھانے کے کام آئے گا۔‘
ایک اور صارف نے فیس بک پر کمنٹ کیا کہ ’ونس اپنے ملک جا کر ہئیر سیلون کھولیں گے۔‘