Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 10 بار خون کا عطیہ دینے پرغیرملکیوں اور شہریوں کو شاہی تمغہ

ایوان شاہی سے115 غیرملکیوں اور304 سعودیوں کو تمغہ دینے کی منظوری دی گئی ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں مقیم 115 غیرملکیوں  اور 304 سعودی شہریوں کو 10 بار خون کا عطیہ دینے پر تیسرے درجے کا شاہی تمغہ دینے کے احکامات صادر کردیئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے ان سعودی شہریوں اور غیرملکیوں  کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جنہیں دس بار خون کا عطیہ دینے پر شاہی تمغہ دیا جائے گا۔
خیال رہے سعودی عرب میں فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جن میں خون کا عطیہ دینا بھی شامل ہے۔
خون کا عطیہ دینے والوں کا ریکارڈ وزارت صحت کی زیر نگرانی قائم بلڈ بینک میں رکھا جاتا ہے۔
بعدازاں ضوابط کے مطابق عطیہ دینے والوں کی تفصیلات سے ایوان شاہی کے متعلقہ شعبے کو ارسال کی جاتی ہیں۔
جن افراد کو شاہی تمغہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے انکے ناموں کا اعلان سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے۔
 

 

شیئر: