Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام اور الخبر میں 4 ہزار اسمارٹ کیمروں کی تنصیب

پہلے مرحلے میں 50 فیصد کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں(فوٹو، ایکس )
مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ترجمان فیصل الزھرانی نے کہا ہے کہ شاہراہوں اور اہم مقامات پر اسمارٹ شہروں کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے 4 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے کے مطابق دمام اور البیضاء کمشنری کے مختلف مقامات پر اسمارٹ کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت دمام شہر میں دو ہزار اسمارٹ کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں۔
دوسرے مرحلے کے تحت باقی 50 فیصد کام الخبر، ظھران اور البیضاء کمشنری میں جاری ہے جس میں مزید 2 ہزار اسمارٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

شیئر: