Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پاکستانی سے 3.7 کلو کرسٹل جبکہ ایتھوہین سے 17 کلو چرس برآمد کی گئی(فوٹو ، ایکس )
مملکت میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کے خلاف مہم جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والےادارے کے اہلکارمختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے جدہ میں دو شامی اور ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔
ریاض میں محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے پاکستانی شہری کے قبضے سے 3.7 کلوگرام نشہ آور پاوڈر ’کرسٹل‘ برآمد کرکے اسے ادارہ پراسیکیوشن  کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب جازان ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایتھوپی باشندے کے قبضے سے 17 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔
جازان ریجن میں ہی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے چار یمنی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے  سے 260 کلو گرام نشہ آور پودا ’قات‘ برآمد کیا۔
انسداد منشیات مہم کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس زہرقاتل کے سوداگروں کے خلاف ادارے سے تعاون کریں۔
ملزمان کے بارے میں کسی بھی قسم کی مصدقہ معلومات حاصل ہونے پر 911 (مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے) جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے ٹول فری نمبر 999 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

شیئر: