Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدومی کے شکار جانوروں کو ریاض کی قدرتی پناہ گاہ میں چھوڑا گیا

نایاب نسل کے 20 عربی ہرن، پہاڑی عقاب و دیگر جانورشامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
حال ہی مملکت کے ’ریوائلڈنگ پروگرام‘ کے تحت 30 سے زائد نایاب جانوروں کو ریاض کے کنگ خالد رائل ریزرو میں چھوڑا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ ان جانوروں میں 20 عربی نسل کے ہرن ، پانچ عربی اورکس، چار جنگلی خرگوش، تین عقاب اور ایک سیاہ چیل شامل ہے۔
امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کنگ خالد رائل ریزرو، نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف میں افزائش کا ایک مرکز بھی چلاتا ہے۔
اس کے علاوہ، نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیویلپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹفیکیشن نے قاسم نیشنل پارک میں عرب نسل کے ہرن کی بچے کی پیدائش رپورٹ کی ہے۔

مملکت،عریبیئن اورکس کو بچانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے(فوٹو،ایس پی اے)

سعودی عرب عریبیئن اورکس کو بچانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ 1970 کی دہائی سے مملکت نے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس نسل کو معدومی سے بچانے کے لیے کام کیا  ۔
ان کوششوں میں محازات السید اور عروق بنی معارض جیسے قدرتی پناہ گاہیں قائم کرنا، افزائشِ نسل کے پروگرامز چلانا اور بتدریج ان جانوروں کو اپنے قدرتی مسکن میں واپس لانا شامل ہے۔

 

 

شیئر: