Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسقط کے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کا پویلین قائم

یہ بک فیئر تین مئی تک جاری رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے مسقط  انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں سعودی پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ یہ بک فیئر تین مئی تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق کمیشن کے سی ای او عبدالطیف الوصل نے ایک بیان میں کہا کہ ’بک فیئر میں سعودی عرب کی شرکت، عمان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی تعلق کی آئینہ دار ہے۔‘  
انہوں نے کہا کہ’ کمیشن، ادب، کتابوں کی اشاعت اور تراجم کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جس سے دونوں ملکوں میں ثقافتی مضبوطی اور علم کی ترویج کو اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا’ سعودی عرب کے ناشروں اور ان کے بین الاقوامی ہم منصبوں کو باہم مربوط کر کے بک انڈسٹری کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گا۔
ایونٹ کے شرکا میں کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج، کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز اور کنگ عبدالعزیر لائبریری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسلامی امور کی وزرات، دعوہ اینڈ گائیڈینس، قرآنِ پاک کی اشاعت کے لیے کنگ فہد کمپلیکس، دا پبلشنگ ایسوسی ایشن اور طیبہ یونیورسٹی بھی شریک ہیں۔

عمان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی تعلق کی آئینہ دار ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

الوصل نے بتایا ’ان اداروں کی شرکت سعودی عرب کی ان کوششوں سے ہم آہنگ ہے جو عمان کے ساتھ ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ثقافتی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔‘
بک فیئر میں قائم سعودی پویلین میں ادبی سیمینار، پینل مباحثے اور شاعری کی شاموں پر نشستیں شامل ہیں جن میں ممتاز سعودی دانشور اور مصنف حصہ لیں گے۔

 

شیئر: