Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی بک فیئر، سعودی پویلین میں عربی کتابوں کے انگریزی تراجم

 ان تراجم میں کلاسیک ادب، افسانے اور مختصر کہانیاں  شامل تھیں (فوٹو اخبار 24)
نئی دہلی میں ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں سعودی پویلین کو شرکا اور وزیٹرز نے سراہا ہے جو مملکت کے ادبی اور ثقافتی منظر نامے کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق بک فیئرجو یکم سے 9 فروری تک جاری رہا۔ مملکت کا پویلین توجہ کا مرکزرہا، وزیٹرز کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔ سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ  ٹرانسلیشن کمیشن نےکلچرل ایونٹ اورڈائیلاگ سیشن  بھی کیا۔


وزیٹرز نے سعودی قہوے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ (فوٹو اخبار 24)

 ترجمہ پروگرام کے تحت شائع ہونے والی عربی کتابوں کے انگریزی ترجمے میں وزیٹرز نے دلچسپی لی اور اسے پسند کیا۔ ان تراجم میں کلاسیک ادب، افسانے اور مختصر کہانیاں  شامل تھیں جبکہ سعودی کلچر اور قہوے کے حوالے سے ایونٹس کو بھی سراہا گیا۔
اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے  بتایا ’نئی دہلی انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت سعودی ثقافتی ورثے کے حوالے سے شعور اجاگر کے حوالے سے اہم ہے۔
 واضح رہے  ’نئی دہلی بک فیئر 2025‘  ایک معروف بین الاقوامی  پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے ممتاز بک میکرز اور مفکرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔
اس ایونٹ میں سعودی عرب کی شرکت سے بین الاقوامی سطح پر اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے اورعالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کا موقع ملا۔

 

شیئر: