شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے
عمانی ہم منصب بدر حمد بن حمود البوسعیدی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیرکو سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسقط کے انٹرنیشنل ایئرپور پر عمانی ہم منصب سید بدر حمد بن حمود البوسعیدی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع ہر عمان میں سعودی سفیر ابراہیم بن سعد بن بیشان بھی موجود تھے۔
