Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کانفرنس میں وژن 2030 کے تحت میڈیا کے مستقبل پر گفتگو

عالمی سطح پر میڈیا کی تعلیم کو نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ نے منگل کو ’کمیونیکیشن، میڈیا اینڈ بیانڈ‘ کے موضوع پر ایک ڈیجیٹل کمیونیکیشن کانفرنس کا آغاز کیا۔
یہ کانفرنس مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس تین روزہ ایونٹ میں 13 مماملک سے 56  یونیورسٹیوں، دیگر انسٹی ٹیوٹس اور پروفینشنل اداروں سے تعلق رکھنے والے 140 سے زائد محققین، پالیسی ساز اور رہنما شریک ہیں۔
اس کانفرنس میں 13 سیشنز ہیں، ساتھ ہی ’جرنی آف امپیکٹ‘ کے عنوان سے ایک نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں ڈیجیٹل رابطے کی اہم کامیابیاں دکھائی گئیں۔
اس کے علاوہ مشاورتی اجلاس، پوسٹ گریجوایٹ سطح پر مختلف قسم  کی تحقیقات، اور انٹرایکٹیو ورکشاپس بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔
کانفرنس میں جدید موضوعات پر بات کی جا رہی ہے۔ ان میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے مواد تیار کرنے کے طریقے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے یوزر ایکسپیرینس ڈیزائن کرنا، پوڈکاسٹ بنانے کے طریقے، عوامی رائے کی جانچ کے لیے جدید ڈیٹا کا استعمال شامل ہیں۔
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر طریف  الاعمی نے یونیورسٹی کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور عالمی شراکت داریوں میں حکمت عملی کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاریوں کو اجاگر کیا، جن کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
کالج آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کے ڈین ایمن باجنید نے اس کانفرنس کو تبدیلی کا اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر میڈیا کی تعلیم کو نئے انداز میں پیش کرنا ہے۔

 

شیئر: