Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے غزہ پر مکمل کنٹرول سے متعلق اسرائیلی اعلان مسترد کردیا

جارحیت کو انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض حکام کے غزہ پٹی اور فلسطینی علاقوں میں مداخلت اور مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق اعلان کو مسترد کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا مملکت نے اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ پٹی اور فلسطینی علاقوں پر جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے مملکت نے اپنے موقف پرثابت قدمی سے آج بھی قائم ہے جس میں  فلسطینی اراضی پر اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کو سختی سے مسترد کیا جاچکا ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیل حکام کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی قرارداوں اور عرب امن اقدام کے مطابق مسئلہ فلسطین پر مملکت کے واضح موقف کی یقین دہانی کرائی جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کا قیام شامل ہے۔

 

شیئر: