حج سکیورٹی فورس نے ایک انڈین شہری کو حج ضوابط کی خلاف وزری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پرمٹ کے بغیر ایمبولینس میں چار رہائشیوں کو مکہ لے جانے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
وزارت داخلہ کی فرضی کمپنیوں کے خلاف مہم، جعلی حج پرمٹ سے خبردارNode ID: 888849
-
پرمٹ کے بغیر 22 افراد کو مکہ لے جانے والا غیرملکی گرفتارNode ID: 889413
حج سکیورٹی فورس نے یہ کیس قانون کی طرف سے مقررہ سزاوں کے نفاذ کےلیے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔
یاد رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔
مکہ مکرمہ کی حدود سے قبل تمام سمتوں سے آنے والی شاہراہوں پر چیک پوسٹیں حج سیزن کے آغاز سے ہی فعال کردی جاتی ہیں جہاں اہلکار 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینات ہوتے ہیں جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ جانے نہیں دیتے۔