افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں سے پانچ امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا۔‘
جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا نے یہ چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے۔‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے اپنے ہی ملک کی حدود میں میزائل گرا دیے ہیں، انڈیا سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔‘
’انڈیا کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی مذاہب ہو رہے ہیں، پاکستان کی تمام ہمدردیاں سکھوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا اپنے ہی عوام پر حملہ کر رہا ہے، اس کی یہ حرکت بہت حیران کن ہے۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔‘