Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
جمعے کی سہ پہر راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کا استقبال پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام نے کیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں دفترخارجہ میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کو استقبالیہ دیں گے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اسلام آباد میں پاکستان کی اعلٰی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
عادل الجبیر نے گزشتہ روز انڈیا کا دورہ کیا تھا اور اب وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات میں اسلام آباد پہنچے ہیں۔

شیئر: