برطانوی ڈلیوری سروس کمپنی سعودی عرب میں کام کرنے کی خواہاں
’کمپنی اس وقت ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
برطانوی ڈلیوری کمپنی ’Zapp‘ سعودی مارکیٹ میں کام کرنے کی خواہاں ہے جو گروسری کی ڈلیوری کی خدمات فراہم کرتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کمپنی اس وقت ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ دستیاب ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا جا سکے‘۔
برطانوی ڈلیوری کمپنی نے اس سال دبئی کی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے اور اب اس کی نظریں سعودی مارکیٹ پر جمی ہوئی ہیں خاص طور پر اس پس منظر میں کہ صارفین روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیزی سے ڈیلیوری سروسز پر انحصار کر رہے ہیں۔
کمپنی نے برطانیہ کی مارکیٹ میں اپنے مضبوط حریفوں جیسے کہ ترکیہ کی ’Getir‘ اور جرمنی کی ’Gorillas‘ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ عالمی منڈیوں میں وسعت کی خواہاں ہے۔