Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ گئے

خلیجی، امریکی کانفرنس کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا‘ ( فائل فوٹو: واس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور امریکی، خلیجی اجلاس میں شرکت کے لیے جی سی سی ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح، امیر قطر شیخ تمام بن حمد آل ثانی، عمان کے نائب وزیر اعظم اسعد بن طارق آل سعید، ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید  کا ریاض کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی ، امریکی کانفرنس کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔
 

شیئر: