Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی نائیجر میں حملوں کی مذمت، حکومت اور عوام سے یکجہتی

بیان میں نائیجر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے نائیجر کے درالحکومت نیامی میں پیش آنے والے واقعات کی شدید مذمت اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے نائیجر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سپورٹ کا اظہار کیا۔
بیان میں سعودی عرب نے نائیجر کی سلامتی، خود مختاری اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے ان تمام کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا جو ملک کو باغی گروہوں کی کارروائیوں سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوں۔
سعودی عرب نے نائیجر اور اس کے عوام کے لیے دائمی امن اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے سنیچر کی صبح نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ حملہ آوروں نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جہاں ایک ملٹری ایئر بیس بھی واقع ہے۔
حملہ آوروں نے صدارتی محل میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم صدارتی محل کے سکیورٹی دستے نے حملہ پسپا کر دیا۔
نائیجر کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں کے ایک گروپ نے بظاہر بغاوت کی کوشش میں نیامی میں حساس مقامات پر فائرنگ کی۔

 

شیئر: