Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کے ویزے کا حصول اب دو منٹ سے بھی کم وقت میں‘

اماراتی کمپنی کے سی ای اور کا کہنا ہے یہ تجربہ کسی اور ملک میں نہیں دیکھا (فوٹو: سبق)
ہوٹلنگ اور ٹورازم سیکٹر میں اماراتی کمپنی ’سٹوری‘ کے سی ای او رفیق کامل کا کہنا ہے ’سعودی عرب کے ویزے کے حصول میں اب دو منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔‘
سبق کے مطابق ریاض میں ’میزبانی کانفرنس‘ کے اختتامی سیشن میں اماراتی کمپنی کے سی ای او نے مملکت کے ویزے کے حوالے سے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا’ سعودی عرب نے ہرشعبے میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔‘ 
’ یہ کہتے ہوئے مجھے خود پر بھی یقین نہیں ہورہا کہ ایئرپورٹ سے محض دو منٹ میں سعودی عرب کا ویزا مل گیا۔ یہ تجربہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں دیکھا۔‘
 کمپنی کے سی ای او رفیق کامل کا مزید کہنا تھا ’مملکت میں سیاحت کے فروغ کےلیے بہت کچھ کیا گیا ہے خاص کرہوٹلنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے جس سے اس شعبے میں ہونے والی ترقی واضح ہے۔‘
ریاض کانفرنس کے حوالے سے  انہوں نے کہا’ کانفرنس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ ہوٹلنگ اور ریئل سٹیٹ سیکٹرکو بھی فائدہ ہو گا۔‘

 

شیئر: