Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اریٹریا کے سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب

’پیچیدہ آپریشن ریاض میں شاہ عبدﷲ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال میں انجام دیا گیا جو 15 گھنٹے تک جاری رہا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی طبی اور سرجیکل ٹیم نے اریٹریا سے تعلق رکھنے والی سیامی بچیوں اسماء اور سمیہ کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن ریاض میں شاہ عبدﷲ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال میں انجام دیا گیا جو 15 گھنٹے تک جاری رہا۔
سعودی جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے کے پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ ’یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے حاصل کی گئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیامی بچیاں جن کی عمر دو سال ہے، ایک دوسرے سے سر کے مقام پر جڑی ہوئی تھیں‘۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ہے کہ ’آپریشن میں 36 ماہرین اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا‘۔

شیئر: