Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 50 ہزار بنگلہ دیشی عازمین ارض مقدس پہنچ چکے

’پہلی پرواز 29 اپریل کو حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
بنگلہ دیش کی وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ کل پیر تک سعودی عرب پہنچنے والے بنگلہ دیشی حجاج کی تعداد 50,317 ہو چکی ہے جو 127 پروازوں کے ذریعےسعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن ’بیمن‘ نے 64 پروازیں چلائیں گئیں جن کے ذریعے 25,111 حجاج کو منتقل کیا گیا جبکہ سعودی ایئرلائنز نے 43 پروازوں کے ذریعے 16,941 حجاج کو پہنچایا۔
فلائی ناس ایئرلائن نے 20 پروازوں کے ذریعے 8,265 حجاج کوسعودی عرب پہنچایا ہے۔
حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جو 31 مئی تک برقرار رہے گا۔
 

شیئر: