سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ڈیلیوری سروسز سیکٹر میں 79.6 فیصد ہوا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار سے یہ بات واضح ہے کہ مملکت میں ای مارکیٹنگ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہنگر سٹیشن کی نیوم میں ہوم ڈیلیوری سروس کا آغازNode ID: 830301
-
ڈیلیوری سروس میں جدت، جاھز کمپنی کی ماحول دوست گاڑیاںNode ID: 878470
ریاض ریجن ای مارکیٹنگ میں سرفہرست رہا جہاں دیگر شہروں کے مقابلے میں 44.7 فیصد ڈلیوری سروس ریکارڈ کی گئی جبکہ مکہ مکرمہ میں یہ تناسب 22.4 اور مشرقی ریجن میں 15.5 فیصد رہا۔
مدینہ منورہ میں ڈیلیوری سروسز سیکٹر کا تناسب 4.5 فیصد جبکہ عسیر میں 3.4 ، جازان 1.6 الجوف میں 1.2 جبکہ الباحہ ریجن میں ڈیلیوری سروسز کی طلب سب سے کم رہی جو 0.2 فیصد تھی۔
یاد رہے کہ ایک جئزہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشن میں سب سے زیادہ کھانے پینے کی چیزیں طلب کی جا رہی ہیں۔ ان کے بعد ادویہ، طبی لوازمات اور نجی اشیا منگوائی جارہی ہیں۔
جائزے میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مملکت میں پوسٹل سروس کا استعمال 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔