ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ ریجن اور مستقل حج کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے جدہ کے حج وعمرہ ٹرمنل پر سعودی مصنوعی ذہانت سینٹر ’سدایا‘ کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نائب گورنر کو سدایا مرکز کی خدمات کے بارے میں مفصل طورپر آگاہ کیا گیا جو عازمین حج کو فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نائب وزیرداخلہ کا مصنوعی ذھانت اتھارٹی ’سدایا‘ کا دورہ
Node ID: 762486
سدایا سینٹر کے ریجنل ڈائریکٹر سلیمان منصور نے ڈپٹی گورنر اور انکے ہمراہ وفد کو مرکز کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سفری خدمات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی جانب سے عازمین کو بہتر اور تیز ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروگرامز تیار کیے ہیں ۔
شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حج ٹرمنل پر سدایا کی جانب سے تکنیکی امور کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ عازمین کی آمد کے وقت انکا ڈیٹا محفوظ طریقے سے جمع کیا جاسکے علاوہ ازیں مستقل بنیادوں پر دیگر فنی سروسز بھی فراہم کی جاتی ہیں۔