Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا کوالیفائر میچ: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کا دوسرا کوالیفائر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان جاری ہے۔
جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ 25 مئی اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔
21 مئی کو کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
جبکہ گذشتہ روز ایلمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے سکواڈز درج ذیل ہیں:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کُوشل پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، آصف علی، شکیب الحسن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، رشاد حسین، سلمان مرزا۔
اسلام یونائیٹڈ: صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، راسی وین ڈر دوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، عماد وسیم، ٹیمل ملز، نسیم شاہ، محمد شہزاد، سلمان ارشاد۔

شیئر: