پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمینیٹر ون میں آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیاNode ID: 889854
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا جبکہ ٹاس ساڑھے سات بجے ہو گا۔
اس سے قبل بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میچ میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔
آج کا میچ ہارنے والی ٹیم کا اس ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ فاتح ٹیم جمعے کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے کوالیفائر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک کراچی کنگز نے 10 میچز کھیل کر چھ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ چار میں شکست کھائی ہے، یوں پوائنٹس ٹیبل پر وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز نے 10 میچز میں سے پانچ میں فتح حاصل کی، چار میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا، یوں پوائنٹس ٹیبل پر وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پی ایس کے رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک دو مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے جس میں ایک میچ میں لاہور قلندرز جبکہ ایک میچ میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا۔