Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل رہا‘، صدر ٹرمپ کی یورپی یونین کو 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ کے ساتھ تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہے اور وہ یکم جون سے یورپ پر 50 فیصد ٹیرف لاگو کریں گے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اگر اس فیصلے پر عمل کیا گیا تو یورپ امریکہ پر 10 فیصد لیوی لگائے گا جس سے تجارتی جنگ کو مزید بڑھے گی۔
ٹرمپ نے جمعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’یکم جون سے یورپ پر 50 فیصد ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری دے رہا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یورپ تجارت کے معاملے پر امریکہ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
دوسری طرف یورپی رہنماؤں نے کہا ہے ٹرمپ کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس کے وزیر تجارت لارنٹ سینٹ مارٹن نے کہا کہ ’ہم اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور وہ ہے کشیدگی میں کمی، لیکن ہم جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔‘
آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے ٹرمپ کے بیان کو ’انتہائی مایوس کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس راستے پر نہیں جانا چاہتے۔‘

شیئر: