Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان کو سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس مہنگے پڑ گئے، 70 ہزار درہم ہرجانہ

نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک دکان کے بارے میں منفی کمنٹس دیے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی العین ریاست میں عدالت نے سوشل میڈیا پر دکان کے بارے میں منفی کمنٹس دینے پر 70 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا۔
امارات الیوم کے مطابق ایک دکان کے مالک نے سول کورٹ میں نوجوان کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر غلط کمنٹس کے باعث اسے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ خسارے اور ذہنی اذیت برداشت کرنے پر دو لاکھ درھم ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرائے جائیں۔
نوجوان نے دعوی کے جواب میں تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی جائے تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کہ ان ایام میں کتنا ویلیو ایڈیٹ ٹیکس جمع کرایا گیا۔
اس سے واضح ہو گا دعوی میں کمنٹس کے حوالے سے خسارے کا ذکر کیا گیا ہے وہ درست ہے یا نہیں۔ یہ بھی مطالبہ کیا کہ عدالت دعوی خارج کرے بلکہ مقدمے کے اخراجات بھی دلوائے جائیں۔
عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ کسی کوکسی بھی طریقے سے نقصان پہنچانا درست نہیں ۔ ہرجانے کے طور پر 70 ہزار درھم دکان کے مالک کو ادا کیے جائیں گے۔

 

شیئر: