وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز طوفانی ہوا اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ کمیشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے اور نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔