Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے 11 ریجنوں میں گرمی کی لہر اور گرد و غبار

جدہ، بحرہ اور الخرمہ میں تیز ہوا چلے گی اور سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے 11 ریجن گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جہاں گرد و غبار اور بعض میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ، اللیث، بحرہ، تربہ اور الخرمہ میں تیز ہوا چلے گی اور سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ صبح 9 بجے تک شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، ینبع، المہد اور خیبر میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ گرد وغبار رہے گا جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گی‘۔
ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ الدعیہ، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر اور الجبیل میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں اٹھیں گی‘۔
’جازان، عسیر اور نجران میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: