Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

71 فیصد سعودی شہریوں کی عمر 35 برس سے کم ہے

سعودی آبادی میں اوسط عمر 26.6 جبکہ ایک فرد کی اوسط عمر 23.5 ہے(فوٹو: اخبار24)
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے سال 2024 میں کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ سعودیوں کی مجموعی آبادی کا 71 فیصد 35 برس سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شماریات اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی آبادی میں اوسط عمر 26.6 جبکہ ایک فرد کی اوسط عمر 23.5 ہے۔
40 لاکھ سے زائد سعودی خاندان مختلف نوعیت کے گھروں میں رہتے ہیں جن میں فلیٹ، زمینی مکان اور ولاز شامل ہیں۔
فلیٹوں میں رہائش پذیر سعودی خاندانوں کا تناسب 44.9 فیصد ہے جبکہ 31 فیصد ولاز میں سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انفرادی خاندان کا تناسب 55.8 فیصد ہے جن کی رہائش فلیٹوں میں جبکہ 16.2 فیصد ولاز میں رہائش پذیر ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ شماریات کے گزشتہ برس کیے گئے سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہری 19.6 ملین جب کہ غیرملکیوں کی تعداد 15.7 ملین ہے۔
 گزشتہ برس کے نصف تک سعودی عرب کی مجموعی آبادی 35.3 ملین تک پہنچ گئی۔ سالانہ بنیاد پر 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس مملکت کی مجموعی آبادی میں 1.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سال 2022 میں آبادی میں اضافہ کا تناسب 4.6 فیصد تھا۔
عمر کے اعتبار سے کیے جانے والے سروے میں کہا گیا کہ نومولود سے 14 برس تک 33.5 فیصد سعودی جبکہ 8.6 فیصد غیرملکی تھے۔
 15 سے 64 برس تک کے سعودی شہریوں کا تناسب 62.7 فیصد جبکہ اسی عمر سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 89.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

شیئر: