شارجہ میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے جعلی آب زم زم فلنگ پلانٹ کو سیل کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
امارات الیوم کے مطابق شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید الطنیجی نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے شہر کے گنجان آباد علاقے کے ایک مکان میں مشکوک سرگرمیاں دیکھیں۔
مزید پڑھیں
-
بانی مملکت کے دور سے اب تک آب زمزم کی مستقل فراہمی کے لیے کامNode ID: 886304
اس مکان سے سے بڑے پیمانے پر پانی کی بوتلیں گاڑیوں میں منتقل کرکے انہیں مختلف مقامات پر لے جایا جاتا تھا۔
تفتیشی ٹیم نے کئی دن تک مکان کی نگرانی کرنے کے بعد رپورٹ اعلی حکام کو پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے مکان میں واٹر ریفلنگ سٹیشن قائم کیا ہے جہاں سے جعلی آب زمزم تیار کرکے انہیں مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔
میونسپلٹی نے پولیس و دیگر اداروں کے اشتراک سے مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں پلاسٹک کی خالی بوتلیں اور ان پر لگائے جانے والے اسٹیکرز برآمد ہوئے جن پرآب زم زم درج تھا۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان نل کے سادہ پانی کو بوتلوں میں بھرتے اور ان پر آب زم زم کے سٹیکرز چسپاں کرنے کے بعد انہیں اصل آب زم زم کہہ کر مہنگے داموں فروخت کیا کرتے تھے۔